Skip to main content

Kashmir Crown

ہلمت پورہ کپوارہ میں خون ریز معرکہ، 4جنگجو جا ں بحق

کپوارہ//شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ کے ہلمت پورہ علاقہ میں  ایک خونریز جھڑپ کے دوران 4جنگجو جاں بحق ہوئے،بتایا جاتا ہے کہ گولیوں کے
تبادلے میں چند فورسز اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کی دو پہر فوج کی41راشٹریہ رائفلز ،160ٹی اے اور سپیشل آ پریشن گروپ (ایس او جی ) کپوارہ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر کپوارہ قصبہ سے4کلو میٹر دور ہلمت پورہ کے فتح خان چک کے جنگلی علاقہ کا محاصرہ کیا ۔فوج کو اطلاع ملی تھی کہ اس علاقہ میں 4سے5جنگجو چھپے بیٹھے ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جونہی فوج نے جنگجوئو ں کی تلاش شروع کی تو وہاں پر چھپے بیٹھے جنگجوئوں نے فوج پر فائر نگ کی جس کے جواب میں فوج نے بھی فوری طور کارروائی شروع کی ۔ طرفین کے درمیان زور دار فائرنگ کے نتیجے میں علاقہ کے لوگ خوف زدہ ہوئے ۔فوج نے علاقے کے تمام راستے سیل کردیئے اور جنگجوئوں کے ممکنہ فرار کے راستے بند کردیئے۔جھڑپ کے بعد فوج کی بھاری جمعیت کو روانہ کیا گیا اور ایک وسیع علاقہ کو گھیرے میں لیا گیا۔ گولیو ں کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔جھڑپ کے دوران 4جنگجو جا ں بحق ہوئے جبکہ فوج کے کئی اہلکار زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پویس نے 3جنگجوئوں کے جا ں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔آخری اطلاعات ملنے تک جھڑپ جاری تھی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج نے ہلمت پورہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ناکہ لگائے ہیں ۔ یہ کپوارہ ضلع میں امسال فوج اور جنگجوئو ں کے درمیان سب سے بڑی جھڑپ بتائی جاتی ہے ۔ابھی تک جنگجوئوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
 

The Kashmir Walla

Popular posts from this blog

Pulwama IED backlash: Residents allegedly beaten by army, four hospitalised

Srinagar: Several locals including women were allegedly beaten by government forces soon after vehicle of 55 Rashtriya rifles was targeted on Watchi Darbagh road on Friday.
Talking to media, locals alleged that an hour after blast took place in the area, forces barged into many residential houses and beat up family members and ransacked other property as well.
“They even didn’t spare women and thrashed several men from nearby area of the blast site,” the locals told.  “Four among us were beaten severely that they have been hospitalized,” the locals alleged.
“Our fault was just that we reside near the site where the incident happened,” the locals told.
Pertinently an army vehicle of 55 RR got damaged after if was targeted with an Improvised Explosive Device near Al-Saba school Watchi on Watchi – Darbagh (Shopian) road near ZahidBagh (Pulwama) on Friday at around 3 am.
No injury or casualty was reported however vehicle suffered minor damage. An official told that they have not received …